آج سے ہیٹ ویو، آئندہ چار روز پاکستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرم موسم کی پیشگوئی

اردو نیوز  |  May 15, 2025

پاکستان کے بیشتر علاقے آئندہ چار روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیر اثرِ رہیں گے.

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 15 مئی سے19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے پانچ سے سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

ان علاقوں میں وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ اسلام آباد شامل ہیں۔

ان چار دنوں میں ملک کے جنوبی علاقوں صوبہ سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

آج جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

جمعے کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم تھا۔

گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دادو میں 48 جیکب آباد 47، سبی، تربت، لسبیلہ، سکھر، روہڑی، رحیم یارخان،م وہنجو داڑو، لاڑکانہ اوربہاولنگر میں 45ڈ گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More