اہم نکات:
رحیم یار خان: شیخ زید ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ ناکام
’آپریشن بنیان مرصُوص،‘ سائبر اٹیک کے ذریعے انڈیا کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ
جی سیون ممالک کا پاکستان اور انڈیا سے ’کشیدگی میں کمی‘ پر زورجی سیون ممالک کے گروپ نے پاکستان اور انڈیا سے ’کشیدگی کم کرنے‘ اور ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ سے کام لینے پر زور دیا ہے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جی سیون ممالک کے وزرا خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مزید کشیدگی خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔‘مزید کہا گیا کہ ’دونوں اطراف کو پرامن حل کے لیے براہ راست مذاکرات کرنے چاہییں۔‘’آپریشن بنیان مرصُوص،‘ سائبر اٹیک کے ذریعے انڈیا کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہسکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ’آپریشن بنیان مرصُوص‘ کے تحت سائبر اٹیک کے ذریعے انڈیا کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا ہے۔رحیم یار خان: شیخ زید ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ ناکامرحیم یار خان میں شیخ زید ائیرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کے مطابق سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے ڈرونز کو گرا دیا گیا۔ان کے مطابق ڈرونز حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔