پاکستان کا 25 ڈرون گرانے کا دعویٰ، ’یہ ڈرونز انڈین عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پاکستانی کوشش کا جواب ہیں‘، انڈیا

بی بی سی اردو  |  May 08, 2025

فوج کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) طریقوں سے 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے اور تباہ کیے جانے والے ڈرونز کا ملبہ ملک کے مختلف علاقوں سے اٹھایا جا رہا ہے۔انڈیا کے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے کہا ہے کہ اگر انڈیا کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا نے بدھ کے روز دو تین بار کچھ شہروں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی اور ابھی بھی خطرہ ہے کہ انڈیا حملہ کرے گا۔پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق انڈیا کے پاکستان اور اِس کے زیرِانتظام کشمیر میں حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 57 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ’معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا۔‘دوسری طرف انڈین فوج کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی گولہ باری سے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں 15 شہری اور ایک انڈین فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان کا 25 ڈرون گرانے کا دعویٰ، ’یہ ڈرونز انڈین عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پاکستانی کوشش کا جواب ہیں‘، انڈیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More