پاکستان پر ایک اور بھارتی الزام جھوٹ ثابت ہوگیا

سچ ٹی وی  |  May 06, 2025

پاکستان پر ایک اور بھارتی الزام جھوٹ ثابت ہو گیا ، آزاد کشمیر میں کسی دہشت گرد ٹریننگ کیمپ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر آزاد کشمیر کے علاقے بیلانور شاہ میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپس موجود ہونے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

اسی الزام کی حقیقت جاننے کے لیے انٹرنیشنل اور پاکستانی میڈیا نے ایل او سی سے 26 کلو میٹر کے فاصلے پر بیلانور شاہ کا دورہ کیا۔

بھارتی الزامات کے برعکس علاقےمیں پرامن ماحول اور زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

مقامی شہری نے کہا کہ 37 سال سے دور دور تک کوئی کیمپ نہیں دیکھا معمولات زندگی اچھی طرح جارہی ہیں ، دنیا تسلیم کررہی ہے کہ یہاں کوئی جہادی کیمپ نہیں تھا۔

وہاں موجود سیاح کا کہنا تھا کہ ہم یہاں لوگ گھومنے پھرنے آئے تھے ہمارے سامنے بچے اسکول میں گئے پیچھے ایک کالج ہے سرکاری اسکول ہے بچے اپنی لائف انجوائے کررہے ہیں اور ہم بھی گھوم پھر رہے ہیں۔

بیلانور شاہ کے علاقے میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔

خاتون پرنسپل کا کہنا ہے کہ 5 سال سے یہ ادارہ چلارہے ہیں کوئی ایکٹیویٹی ہم نے نہیں دیکھی پر امن ماحول میں پڑھاتے ہیں۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزام لگارہا ہے ان کی ساری حکمت عملی بچگانہ اور تخیلاتی ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ یہاں زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے دہشت گردوں کے کیمپس اور ان کی یہاں تربیت ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لیے یہاں آئے ہیں تاکہ بتاسکیں تم لوگ نقشے پر دعوی کرتے ہو ہم لوگ یہاں پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی الزامات کے برعکس علاقے میں تربیتی کیمپس تو نظر نہ آئے لیکن قدرتی حسن سے مالا مال اس علاقے میں روز مرہ کے معمولات زندگی اور چہل پہل ضرور نظر آئی۔

بیلانور شاہ کا پرامن ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کا یہ پراپیگنڈا بھی من گھڑت اور بے بنیاد ہے جو کہ بھارت کے جنگی جنون کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More