ایل او سی پر بھارت کی فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

سچ ٹی وی  |  May 05, 2025

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اتوار کی رات کو متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے ایل او سی پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل سیکٹرز، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More