خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 5 خوارج ہلاک

سچ ٹی وی  |  May 03, 2025

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

بیان کے مطابق اپریشن میں 2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے، خوارج میں ایک اعلیٰ قدر کا ہدف خارجی فرید اللہ بھی شامل تھا۔

اس میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں بھی ایک اور خفیہ آپریشن کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تیسری کارروائی مہمند ضلع میں کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے ایک خارجی ٹھکانے پر کامیاب چھاپہ مارا اور 2 خوارج کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک ہائی لیول خارجی لال امیر عرف ابراہیم شامل ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے اور گرفتار خوارج مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ خوارج کو بھی ختم کیا جا سکے، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کو اس ناسور سے مکمل نجات دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More