اسحاق ڈار کا امارات کے نائب وزیراعظم سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

اردو نیوز  |  Apr 29, 2025

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

منگل کو پاکستان کی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال اور باہمی تشویش کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو انڈین الزامات کے ردعمل میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے علاقائی استحکام، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنازعات کو پرامن طور پر حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔  

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More