وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

سچ ٹی وی  |  Apr 28, 2025

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس شروع ہوگیا۔

8 رکنی کونسل کےارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ہیں۔کونسل کے اجلاس میں 25 افراد خصوصی دعوت پر شرکت کر رہے ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائےگا۔کونسل نئی نہریں نکالنے کے منصوبے پر حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر غور کرےگی۔

اجلاس میں سال 22-2021 کی کونسل کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائےگا۔ اجلاس میں 23-2022 کی سالانہ رپورٹ کے جائزے سمیت 24-2023 کی سالانہ رپورٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹریٹ ملازمین کی بھرتیوں کے قواعدکی منظوری کا بھی امکان ہے۔کونسل نیپرا کی 3 سال کی سالانہ رپورٹس کا بھی جائزہ لےگی۔

خیال رہےکہ یہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا لیکن حکومت سندھ کی گزارش پر وزیراعظم نے آج اجلاس طلب کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More