جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، سات افراد ہلاک

اردو نیوز  |  Apr 28, 2025

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں  ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا کی انتظامیہ نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نو زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔زخمیوں میں مقامی امن کمیٹی کے سربراہ کمانڈر سیف الرحمان بھی شامل ہے ۔

خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے دھماکے میں 15 افراد کی زخمیوں کی تصدیق کی ہے  تمام زخمیوں کو بہترین علاج کی ہدایت  بھی کی ہے ان کا کہنا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے سٹاف کی چھٹیاں معطل کی گئی ہیں ۔ 

حکام کی جانب سے تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ 

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوا تاہم ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کی مدد سے سات زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا  جبکہ لاشوں کو بھی عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ 

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے رکن کے دفتر میں ہوا ہے دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سکیورٹی اہلکار بھی موجود ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More