علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

سچ ٹی وی  |  Apr 26, 2025

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا، جس سے مسافر بوگیاں پٹڑیس ے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والے علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس میں 2 مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے سے ٹرین کے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بعد ازاں ریلوے کے عملے نے اطلاع ملنے پر مرمتی کام شروع کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈاؤن ٹریک پر ہوا ہے، مزید کئی گھنٹے مرمت میں لگ سکتے ہیں۔ حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو پلیٹ فارم نمبر 4 سے روانہ کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More