بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے بعد پاکستان کا بڑا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Apr 26, 2025

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان نے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر غور شروع کردیا۔ ذرائع انڈس واٹرکمیشن نے بتایا کہ وزارت خارجہ، آبی وسائل اور انڈس کمیشن ماہرین پرمشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، جس کے بعد وزیر اعظم کابینہ ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قانونی و آئینی پوزیشن بھارت کےمقابلے انتہائی مضبوط ہے، انڈس واٹر ٹریٹی سے ہٹ کر بھارت نے یکطرفہ غلط اقدام اٹھایا ہے، پاکستان جلد قانونی ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں ورلڈ بینک جانے کا اعلان کرسکتا ہے۔

اقوام متحدہ سے رابطہ اوردیگرسفارتی اقدمات بھی زیر غور ہیں، پاکستان سندھ طاس معاہدے پر کبھی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں ہوا۔

انڈس کمیشن ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کشن گنگا بگلہیار ڈیم اور رتلےڈیم پر ورلڈ بینک سے ثالثی لےچکاہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More