غیرملکی سفیروں کو پہلگام واقعے پر بریفنگ، بھارتی الزامات مسترد

سچ ٹی وی  |  Apr 25, 2025

وزارت خارجہ کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو پہلگام واقعے پر بریفنگ دی گئی اور بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں قائم مختلف سفارتی مشنز کے سربراہان اور سفارت کاروں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو اہم نکات سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے ہتھیار بنانا خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More