چولستان کے علاقے منیر والا ٹوبہ میں مقامی افراد نے نایاب نسل کا گرے بھیڑیا ماردیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق بھیڑیا مارنے پر 6 مقامی افراد کے خلاف تھانہ ڈیراور میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ کیونکہ چولستان میں ہر قسم کے شکار پر پابندی ہے خاص کر نایاب نسل کی تمام جنگلی حیات کے شکار پر سخت پابندی ہے اور بھیڑیوں کی گرے نسل دنیا میں بہت نایاب ہے ایک گرے بھیڑے کی قیمت 5 لاکھ روپے ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، یہ کارروائی مرے ہوئے بھیڑیے کی ویڈیو وائرل ہونے پر کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ نایاب نسل کے اس گرے بھیڑیے کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔