پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف

اردو نیوز  |  Apr 24, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 14ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جمعرات کو قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 19 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے پشاور زلمی 11 میچز میں فاتح رہی جبکہ لاہور قلندرز نے آٹھ میچز میں کامیابی حاصل کی۔

رواں ایونٹ میں لاہور قلندرز چار میچز کھیل کردو میں فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی چار میچز کھیل کر ایک میچ فتح حاصل کر کہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم

فخر زمان، آصف علی، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سکندر رضا، رشاد حسین، آصف آفریدی، حارث رؤف اور محمد عضب لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم

بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، محمد حارث، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، الزاری جوزف، لیوک ووڈ، عارف یعقوب اور علی رضا پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More