قلات میں بم دھماکہ جے یو آئی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق

سچ ٹی وی  |  Apr 24, 2025

بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے کپوتو میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے یونین کونسلر عبداللہ نیچاری سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

لیویز کے مطابق قلات سے امیری جانے والی پک اپ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی سواری لے کر امیری جارہی تھی کہ کپوتو میں روڈ کے کنارے دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں مقامی کونسلر عبداللہ نیچاری سمیت 4 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک کمسن بچہ اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More