خیبرپختونخوا میں منکی پاکس مین اضافہ، تعداد 8 ہوگئی

سچ ٹی وی  |  Apr 24, 2025

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہو گیا ہے، جس کے بعد صوبے میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد آٹھ ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق، منکی پاکس کی حالیہ تشخیص ایک 31 سالہ شخص میں ہوئی ہے جو چند روز قبل خلیجی ممالک سے پشاور پہنچا تھا۔ متاثرہ مریض کو طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے اور ضروری احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں۔

منکی پاکس کی علامات اور احتیاطی تدابیرماہرین صحت کے مطابق، منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، جسم میں درد اور لمف نوڈز (غدود) کا بڑھ جانا شامل ہے۔ یہ علامات عام طور پر 4 سے 15 دن کے اندر ظاہر ہو سکتی ہیں۔ بیماری زیادہ تر کمزور قوتِ مدافعت رکھنے والے افراد، خصوصاً بچوں کو متاثر کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More