پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف ایسورن کو ناک آؤٹ کردیا

سچ ٹی وی  |  Apr 24, 2025

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں بھارتی حریف ایسورن کو شکست دے دی۔

بینکاک میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر ایسورن کو ناک آؤٹ کیا۔ مقابلے کا آغاز عثمان وزیر نے جارحانہ انداز سے کیا اور اپنے جارحانہ حملوں سے کسی بھی موقع پر حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

عثمان وزیر کے پے در پے مکوں کی تاب نہ لاکر بھارتی باکسر پہلے راؤنڈ میں صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈز ہی رنگ میں ٹک سکا اور ناک آؤٹ ہوگیا۔ عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہے اور وہ اب تک ناقابل شکست ہیں۔

دوسری جانب عثمان وزیر کی فتح پر استور میں اُ ن کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے، لوگوں نے علاقائی رقص کیا۔ عثمان وزیر کے والد کا کہنا ہےکہ عثمان کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More