پہلگام حملے میں 26 افراد کی ہلاکت: مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس، پاکستان کا اظہارِ افسوس

بی بی سی اردو  |  Apr 23, 2025

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد انڈین وزیر داخلہ امت شاہ سری نگر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی سعودی عرب کے دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'کشمیر سے انتہائی پریشان کن خبر ملی ہے۔ امریکہ مضبوطی سے دہشتگردی کے خلاف (جنگ میں) انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے۔'روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے بھی انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس 'سفاکانہ جرم کا کوئی جواز نہیں۔'اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے منگل کے روز انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل انڈیا کی حمایت جاری رکھے گا۔

پہلگام حملے میں 26 افراد کی ہلاکت: مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس، پاکستان کا اظہارِ افسوس

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More