دروازے سے برف ہٹاتے رہے۔۔ اسلام آباد میں شدید اولے گرنے سے عمر گل کے گھر کا کیا حال ہوا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Apr 17, 2025

"یہ ہیل اسٹورم کسی بھی لمحے خطرناک رخ اختیار کر سکتے ہیں، خاص طور پر جب بغیر کسی پیشگی انتباہ کے آن پڑے۔ اللہ ہمیں ایسی قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔ اپنا بھی خیال رکھیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کا بھی حال ضرور پوچھتے رہیں۔"

یہ پیغام ہے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کا، جنہوں نے حالیہ طوفانی موسم کی جھلک اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اسلام آباد میں اچانک آسمان سے برف کے گولے برس پڑے، اور عمر گل نے اس غیر معمولی موسم کے دوران اپنے گھر کے باہر کی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ویڈیو میں وہ خود برف ہٹاتے نظر آتے ہیں، اور پس منظر میں ژالہ باری کی شدت بخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں جہاں عمر گل کی احتیاطی تدابیر نظر آئیں، وہیں انہوں نے سب کو خبردار بھی کیا کہ قدرت کے ان مناظر کے پیچھے خطرہ بھی چھپا ہوتا ہے۔ ان کے الفاظ میں ہمدردی بھی تھی اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا پیغام بھی۔

ادھر وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقے اس اچانک آنے والی ژالہ باری کی زد میں آ گئے، اولے اس قدر بڑے تھے کہ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔ پشاور زلمی کو بھی اپنے پریکٹس سیشن کو عین وسط میں روکنا پڑا کیونکہ موسم نے کسی کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More