ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

سچ ٹی وی  |  Apr 15, 2025

کرک میں انڈس ہائی وئے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچی بھی شامل ہے، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ انڈس ہائی وے میٹھاخیل کے قریب پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماردی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 57 سالہ منیر احمد، 51 سالہ نعمت علی اور 74 سالہ محمد عارف شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا، ہری پور میں گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے میتوں اور مسافروں کو ایبٹ آباد اور ہری پور کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More