دھونی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سچ ٹی وی  |  Apr 15, 2025

انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے 43 سالہ وکٹ کیپر بیٹر مہندر سنگھ دھونی نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

پیرکو آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں چنئی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جس پر لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 166 رنز اسکور کیے۔

جواب میں چنئی نے آخری اوورز میں دھونی کی برق رفتار اننگز کی بدولت ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

دھونی نے 11 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اس کے علاوہ شیوم دوبے 37 گیندوں پر 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

شاندار بیٹنگ اور میچ میں 2 اسٹمپ اور ایک رن آؤٹ کرنے پر چنئی کے مہندر سنگھ دھونی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوار ڈ دیا گیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ دھونی آئی پی ایل کی تاریخ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

دھونی مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر حیران ہوئے اور انہوں نے پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ کیوں دے رہے ہو؟ نور نے بہت اچھی بولنگ کی، یہ اسے ملنا چاہیے۔

واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل2025 میں اب تک 7 میچز کھیلے جس میں اسے 5 میں شکست اور 2 میں کامیابی ملی ہے، وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More