کورنگی کریک گڑھے میں لگنے والی پر اسرار آگ اچانک بجھ گئی

سچ ٹی وی  |  Apr 15, 2025

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی پراسرار آگ 18 دن بعد اچانک بجھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کریک میں لگنے والی آگ اٹھارہ روز کے بعد اچانک بجھ گئی ہے، 29 مارچ کو جب یہ آگ لگی تھی تو پہلے فائر بریگیڈ کے ذریعے اس پر قابو پانے کی کوشش کی جاتی رہی تھی، لیکن فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے بتا دیا گیا تھا کہ اس آگ کو پانی کے ذریعے نہیں بجھایا جا سکتا۔

آگ لگنے کے معاملے کو ہنگامی ڈکلیئر کیا گیا تھا، سندھ حکومت سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لیے مسلسل متعلقہ اداروں سے رابطے میں تھی، اور روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔

آگ کی تحقیقات کے لیے وزارت توانائی نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کی تھی، جس میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور پی آر ایل کے تجربہ کار ماہرین شامل تھے، دوسری جانب گزشتہ روز ہی امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور جدید آلات منگوائے جا رہے تھے۔

ان 18 روز کے دوران آگ کی شدت میں بالکل بھی کمی نہیں آئی تھی، بلکہ آگ کی شدت اور گیس حجم کے باعث گڑھا مزید پھیل گیا تھا، جہاں آگ لگی تھی وہاں کے پانی میں اس وقت بھی شدید ابال ہے، اور پانی اچھل رہا ہے، بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ اگر اس پر کوئی بھی فلیم لگا تو دوبارہ بھی آگ لگ سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ماہرین کے ذریعے اب اس جگہ کا تجزیہ کروایا جائے گا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More