ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

اردو نیوز  |  Apr 13, 2025

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں آٹھ پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

سنیچر کی رات کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔‘

انہوں نے مرنے والے افراد کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان میں سنیچر کو مبینہ طور پر آٹھ پاکستانی شہریوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کا ناسور خطے میں موجود تمام مالک کے لیے تباہ کن ہے۔ خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔‘

وزیرِاعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More