افسران اور جوانوں کو قوم کیلئے شاندار خدمات پر اعزازات سے نواز دیا گیا

سچ ٹی وی  |  Apr 11, 2025

راولپنڈی کور میں فوجی افسران اور جوانوں کو قوم کیلئے شاندار خدمات پر اعزازات سے نواز دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی کور میں فوجی افسران اورجوانوں میں تمغے دینے کی تقریب ہوئی جس میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں سینیئر آرمی افسران اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی افسران اور جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری، ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

فوجی افسران اور جوانوں کو ان کی قوم کیلئے شاندار خدمات پر تمغے دیے گئے، شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر نے شہدا کے خاندانوں سے گفتگو کی اور ان کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More