شوہر کا لیپ ٹاپ کیوں توڑا تھا؟ الزام کے جواب میں ندا نے یاسر نواز کی اصلیت سب کو بتا دی

ہماری ویب  |  Apr 11, 2025

"یاسر نے اپنے لیپ ٹاپ پر ایک وال پیپر لگا رکھا تھا، جس میں ایک طرف اُن کی اپنی تصویر تھی اور دوسری طرف ایک مخصوص اداکارہ کی تصویر۔ یہ سب کچھ مجھے جلانے کے لیے کیا گیا تھا اور وہ اس میں پوری طرح کامیاب ہوگئے۔ بس، پھر میں نے غصے میں لیپ ٹاپ پر چھلانگ لگا کر اُسے توڑ ڈالا!"

ندا یاسر، جنہیں پاکستان کے مارننگ شوز کی بے تاج ملکہ کہا جاتا ہے، ہمیشہ اپنی حاضر جوابی اور بےباک بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ لیکن اس بار، ان کے شوہر، معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز، نے ان کے غصے کی کچھ ایسی کہانیاں سنا ڈالیں جنہیں جان کر مداح ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

بات صرف غصے کی نہیں، بلکہ ندا کے بدلے لینے کے منفرد انداز کی ہے! یاسر نواز نے ایک شو میں انکشاف کیا کہ ندا یاسر نے ایک بار محض غصے میں آکر ان کا لیپ ٹاپ تباہ کر دیا تھا۔ اور وجہ؟ یاسر کسی اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کرنے کے بارے میں ندا سے مشورہ کر رہے تھے، جس پر ندا اتنی برہم ہوئیں کہ سیدھا لیپ ٹاپ پر کود کر اسے توڑ ڈالا!

یہ واقعہ سنتے ہی ندا یاسر خاموش نہ رہ سکیں، فوراً وضاحت دیتے ہوئے بولیں کہ یاسر نے آدھی حقیقت چھپائی ہے۔ اصل میں لیپ ٹاپ پر ایک ایسی اداکارہ کی تصویر موجود تھی جسے دیکھ کر ندا کا پارہ ہائی ہو گیا تھا! اور یوں، یاسر کے ’معصوم مذاق‘ کا انجام لیپ ٹاپ کی بلی چڑھانے پر ہوا!

لیکن یہ سب کچھ یہاں ختم نہیں ہوتا۔ یاسر نے مزید بتایا کہ ندا کا غصہ صرف لیپ ٹاپ پر ہی نہیں بلکہ ٹی وی پر بھی نکلا! رات گئے تک مسلسل ٹی وی دیکھنا، اور والیم بڑھا کر ندا کو مزید تنگ کرنا، یہ سب یاسر نواز کا خاص ہنر ہے! لیکن ندا بھی کوئی کم نہیں تھیں، انہوں نے پہلے برداشت کیا، پھر جیسے ہی یاسر نے والیم مزید بڑھایا، ندا نے سائڈ ٹیبل پر رکھی اسٹیل کی بوتل اُٹھائی اور سیدھا ٹی وی پر دے ماری—نتیجہ؟ اسکرین کے بیچوں بیچ ایک زبردست دراڑ!

ندا نے ہنستے ہوئے کہا، "دیکھیں، مرد حضرات! اگر بیویوں کو جلانے کی کوشش کریں گے تو انجام یاسر نواز جیسا ہی ہوگا!"

یہ دلچسپ اور مزاحیہ مکالمہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو چکا ہے، جہاں مداح ندا کی بے باک طبیعت اور یاسر نواز کے شرارتی رویے پر خوب تبصرے کر رہے ہیں۔ کہیں قہقہے لگ رہے ہیں تو کہیں شوہروں کو نصیحتیں دی جا رہی ہیں کہ بیویوں کو غصہ دلانے کے نقصانات بہت مہنگے پڑ سکتے ہیں!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More