محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی

سچ ٹی وی  |  Apr 08, 2025

محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کودیکھتے ہوئے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل صوبہ سندھ ، جنوبی و وسطی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو مو ہنجو داڑو، نوابشاہ اور پڈ عیدن میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ خیرپور، سبی ،لاڑکانہ 46، رحیم یار خان، سکرنڈ، جیکب آباد، مٹھی اور سکھر میں 45 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

اس کے علاوہ کراچی، ملتان، ڈیرا اسماعیل خان 40، پشاور،مظفر آباد37، اسلام آباد 35،کوئٹہ 32 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج رات سے 11 اپریل تک اسلام آباد ،پنجاب، کے پی ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے گردآلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More