پاکستان اور امریکا کا افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

سچ ٹی وی  |  Apr 07, 2025

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلیے دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔

اس دوران اسحاق ڈار نے 2013ء سے 2018ء کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان نے بڑاجانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کیلیے مستقبل کے تعاون کیلیے امریکا کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کیلیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More