پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز سے قبل شائقین کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوران شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ بلکل فری ہو گا۔
ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر، وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو ہرا دیا
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہو گا، قذافی اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی، جبکہ اسی گرائونڈ پر دوسرا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین 11 اپریل کو کھیلا جائے گا ،پی سی بی کے اعلان کے بعد ان تمام میچز کیلئے شائقین کرکٹ کا داخلہ فری ہو گا۔