علی امین گنڈاپور وزیراعلی ہیں، انکے رابطے ہر سطح پر ہوتے ہیں، شیخ وقاص اکرم

ہم نیوز  |  Apr 06, 2025

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہیں ،ان کے رابطے ہر سطح پر ہوتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام  ” پاکستان ٹونائٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے ہم کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں۔

پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان

جن اکاؤنٹس کا بار بار بتایا جاتا ہےان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں، پارٹی میں چھوٹے چھوٹے اختلافات ہیں، اختلافات کے حوالے سے میڈیا میں غلط خبریں رپورٹ ہو رہی ہیں، پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا، خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس کے پاس سرپلس کیش ہے، وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو پیسے دینے ہیں۔

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو پیسے دے تاکہ وہ سی ٹی ڈی کو مضبو ط کرسکے، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے اربوں روپےواپس کرے، جو سہولیات سی ٹی ڈی کو کے پی کے میں ملی ہیں وہ کسی اور صوبے میں نہیں ملیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More