’پوری سیریز میں کہیں جیت کی لگن دکھائی نہیں دی‘: نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں پاکستان کو ’وائٹ واش‘ کر دیا

بی بی سی اردو  |  Apr 05, 2025

Getty Images

نیوزی لینڈ نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا ہے۔

سنیچر کے روز سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستان محض 221 رنز بنا سکا۔

یوں نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 43 رنز سے ہرا کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز نیوزی لینڈ میں 29 مارچ سے ہوا تھا۔

سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی تھی جبکہ اس سے قبل 29 مارچ کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور اس میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ آج ماؤنٹ منگوئی میں ہونے والی بارش کے باعث میچ کے ٹاس میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے کھیل کو 50 کی بجائے 42 اوررز تک محدود کیا گیا تھا۔

Getty Images

سنیچر کو ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم نے ایک بار پھر جارحانہ کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔

کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اوپنر ریس ماریو 58 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے۔

پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید چار وکٹیں لے کر سرفہرست رہے جبکہ نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور فہیم اشرف اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

پاکستان نے جب ہدف کا تعاقب شروع کیا تو کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق کو چہرے پر گیند لگ گئی جس کی وجہ سے انھیں میدان سے باہر جانا پڑا اور ان کی جگہ عثمان خان نے سنبھالی۔

17ویں اوورز کے اختتام تک جب پاکستان کے محض 74 رنز بن پائے تھے تو اسی اوور میں پاکستانی پلیئر عبداللہ شفیق، بین سمیر کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے اور یوں گرین شرٹس کی پہلی وکٹ گر گئی۔

پھر تو جیسے وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ ہی چل پڑا۔

پاکستان کو دوسری وکٹ کا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب عثمان خان کو بریلس ویل نے آؤٹ کیا اور یوں وہ محض 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی بلے باز بابر اعظم 50 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد طیب طاہر 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سلمان علی آغا 11 رنز بنا کر آؤٹہوئے اور ابھی 169 کا مجموعی سکور ہی ہوا تھا کہ کپتان محمد رضوان 37 رنز پرپویلین لوٹ گئے۔

فہیم اشرف صرف تین، نسیم شاہ 17، جبکہ عاکف جاوید محض ایک ہی رن بنا پائے اور یوں پاکستانی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

’تحمل اور تسلسل کوئی راکٹ سائنس تو نہیں‘پاکستان نیوزی لینڈ سیریز: ’ایک ہی سال میں تین کپتان کھا جانے والی بے یقینی اور سلمان علی آغا‘’کوہلی جیسا سٹائل، روہت شرما جیسی شاٹ‘: صادق آباد کی ننّھی کرکٹر سونیا خان جن کی وائرل ویڈیو کی تعریف آسٹریلیا میں بھی ہوئی’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے موجد کی کہانی’میچ جتوانے والی صلاحیت کا فقدان نظر آیا‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے مسلسل ناقص کارکردگی پر سوشل میڈیا شائقین سخت تنقید کرتے نظر آئے۔

صحافی اجمل جامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’بابر تم نے کیا کیا؟ ایک بار پھر محض 50؟ ایک اور ناقص شاٹ، میچ کو جتوانے والی صلاحیت کا فقدان نظر آیا۔‘

ایک دل جلے صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’نیوزی لینڈ کا مکمل وائٹ واش اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی۔ اس پوری سیریز میں کہیں جیت کی لگن دکھائی نہیں دی۔ ایک بار پھر پاکستان کی شرمناک شکست۔‘

ایکس صارف اعجاز ملک نے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بس اب بہت ہو گیا، پی سی بی کو جانبداری کی بجائے پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ دینی چاہیے۔ محسن نقوی کے لیے یہ درست وقت ہے کہ وہ اب استعفیٰ دیں اور کسی دوسرے شخص کو پی سی بی میں اصلاحات کا موقع دیا جائے۔‘

تاہم جہاں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر انگلیاں اٹھاتی نظر آئی، وہیں کچھ صارفین یہ کہتے ہوئے بھی دکھائی دیے کہ آگے آنے والے پی ایس ایل کی تیاریوں میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں یہ شکست بھی قصہ پارینہ بن جائے گی، اس لیے حوصلہ رکھیں۔

نیوزی لینڈ کی پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 73 رنز سے شکست: ’کیچ چھوڑنے کی بیماری کب ختم ہو گی؟‘’تحمل اور تسلسل کوئی راکٹ سائنس تو نہیں‘پاکستان نیوزی لینڈ سیریز: ’ایک ہی سال میں تین کپتان کھا جانے والی بے یقینی اور سلمان علی آغا‘ساجد خان: فوجی کا بیٹا جو ’ہر بار پرفارم کرنے پر ٹیم سے باہر ہو جاتا ہے‘پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف نو وکٹوں سے فتح: حسن نواز جنھوں نے سب سے تیز سنچری بنا کر بابراعظم کا ریکارڈ توڑااظہر الدین: ’کلائی کے جادوگر‘ انڈین کپتان جن کا کیریئر میچ فکسنگ کے الزام کی نذر ہوا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More