علی امین گنڈاپور سکیورٹی کمیٹی کے اندرکچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

ہم نیوز  |  Apr 03, 2025

گورنر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سکیورٹی کمیٹی کے اندر کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ علی امین گنڈاپورنے نیشنل سکیورٹی کونسل میں افغانستان کی بات بھی نہیں کی، اب وزیراعلیٰ افغانستان وفد لے کر جانے کی بات کر رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 4اپریل کو صوبائی سیشن میں بہت سی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی،ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر حکومت اسپیکر کے ذریعے سیشن بلاتی ہے، اس مرتبہ گورنر کو زحمت دینے کی کوشش کی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ صوبائی حکومت کے اسپیکر سے اجلاس بلانے پر تحفظات ہیں، ہم تو کہتے رہے ہیں کہ انہوں نے صوبے کو لوٹ لیا ہے، اب تو حکومت کے اپنے بھی کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوئی کہتا ہے گندم کھا گئے کوئی کہتا ہے نوکریاں فروخت کر دیں، ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی وزیراعلیٰ کے ذاتی ترجمان بنے ہوئے ہیں، کل اعظم سواتی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو استعفی دینے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلے اپنے اندر اتحاد پیدا کریں پھر وفاقی حکومت کے خلاف مہم چلائیں، متحدہ کی طرح پی ٹی آئی کے بھی دو حصے ایک اسلام آباد ایک خیبرپختونخوا ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More