شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

سچ ٹی وی  |  Apr 03, 2025

تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبرسامنے آئی ہے جہاں شمالی وزیرستان میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں اسپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسپن وام-1 ہنگو فارمیشن سے 32/64" قطر کی پائپ لائن میں 122 بیرل یومیہ تیل اور 23.85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا بہاو دیکھاگیا ہے۔

ماڑی انرجیز نے کہا کہ سپنوام-1 سے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے، وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں۔

ایم ڈی، سی ای او ماڑی انرجیز فہیم حیدر نے کہا کہ آپریشنز میں تعاون فراہم کرنے پر وزارت پٹرولیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکرگزار ہیں، تیل وگیس کی نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، ہنگو فارمیشن کے ذخائر،سپنوام کنویں میں تیسری دریافت ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماڑی انرجیز نے مارچ اور فروری میں وزیرستان سے گیس اور تیل کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More