وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کےعوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کاحصہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کو عید کی مبارکباددی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کےعوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کاحصہ ہے، دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا۔
دریں اثنا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھی ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور صوبے کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔