آرمی چیف سیدعاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور مغربی بارڈر پر تعینات افسروں اور جوانوں کیساتھ عید منائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نماز عید مغربی بارڈر پر جوانوں کیساتھ ادا کی،عیدالفطر کی نمازمیں پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے دعائیں کیں۔
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.7 ریکارڈ
آرمی چیف نے قوم کے لیے جوانوں کے عزم اور مثالی خدمات کو سراہا،آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے جوانوں کوعید کی مبارکباد بھی دی۔
اس موقع پرآرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہدا کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں کامیابیاں ممکن ہوئیں،بلاشبہ آپ پورے عزم اور بہادری سے مادروطن کادفاع کررہے ہیں۔
کینالز نہیں بنیں گی اور نہ بننے دیں گے،وزیراعلیٰ سندھ
آپ کی وطن کے لیے خدمت منہ بولتا ثبوت ہے،خیبرپختونخوا کے عوم نے دہشتگردی کیخلاف ہمیشہ بہادری کامظاہرہ کیا۔