نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

سچ ٹی وی  |  Mar 30, 2025

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا، پاکستان کے بیٹر عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق عثمان خان کو پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ترجمان کے مطابق عثمان خان کے ایم آر آئی اسکین میں لوگریڈ ٹیئرکی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ عثمان خان 2 اپریل کو ہیملٹن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More