دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔
لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کے ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کی حمایت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے،وہ انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے واقعات حکومتی ملی بھگت سے ہورہے ہیں،وہاں اقلیتوں کیخلاف نفرت اور تشدد کو منظم طریقے سے فروغ دیا جاتا ہے۔
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں، محسن نقوی
بھارت امتیازی شہریت ترمیمی قانون سے لے کر گھروں کو بلڈوز کرنے تک میں ملوث ہے، ترجمان نے کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کی شہادت اور اس کی جگہ مندر کی تعمیر اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت میں مساجد اور درگاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں، بھارت کو مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔
بھارت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، وہاں مسلمانوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے،بھارت اپنے جرائم پر پردہ ڈال کر دوسروں پر بے بنیاد الزام لگاتا ہے۔