پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Mar 29, 2025

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر میں کمی کر دی، تاہم ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 26 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 254 روپے 63 پیسے پر آگئی ہے تاہم، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے26 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد یہ 169 روپے 38 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، مٹی کے تیل پر 10 روپے 96 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں، اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔

سرکاری پی ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی نرخوں میں کمی کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکیج تیار کیا جارہا ہے، بجلی کےنرخوں میں کمی کے لیے پیکیج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

25 مارچ کو وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند روز میں میری باتیں ثابت ہوجائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں ہیں۔

تاہم آج وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور بجلی ایک روپے 71 پیسے سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More