اردو نیوز | Mar 28, 2025
پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔جمعے کی رات خزانہ ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ردوبدل کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق ’پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ فی لیٹر نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے پر فروخت ہوگا۔‘اس سے قبل پیٹرول فی لیٹر 255 روپے 63 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔اسی نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور یہ 258 روپے 64 پیسے پر برقرار رہے گی۔‘خزانہ ڈویژن کے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔اوگرا کے حکام کا کہنا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔‘
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More