یہ ٹریفک گردی رکنی چاہیے،اس مسئلے پرسب کومل بیٹھنا چاہیے، گورنر سندھ

ہم نیوز  |  Mar 27, 2025

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ ٹریفک گردی رکنی چاہیے، اس مسئلے پرسب کومل بیٹھنا چاہیے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔

گورنرسندھ  کامران ٹیسوری اورفاروق ستار کی ملیرہالٹ میں حادثےمیں جاں بحق افراد کی رہائش گاہ رات گئے آمد، مرحومین کے لواحقین سے اظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔

27رمضان کوسندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک قاتل ڈمپر نے ایک ہنستے بھرے گھر کو اجاڑ دیا، اس فیملی کے بچے کو چھ دن بعد دنیا میں آنا تھا، اس کو دنیا میں آنے سے پہلے کچل دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ظلم یہ کہ ہر روز کسی کی ماں، بہن، بھائی کچلی جارہی ہے، پہلے حادثے پر کہا تھا اگر ان ڈمپرز کو روکا نہ گیا تو باہر نکل کر انکے سامنے آؤں گا۔

مقصد یہ تھا کہ جب ڈمپرز والے سنیں گے تو وہ ہوش کے ناخن لیں گے ، لیکن کچھ سیاسی رہنماؤں نے اسکا مذاق اڑایا ، ٹینکرزایسوسی ایشن والے بتائیں قتل کئے جانے والے تمہارے بچوں کی طرح نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More