پشاور، بارش سے خیبر پختونخوا میں بجلی کی ترسیل متاثر

ہم نیوز  |  Mar 27, 2025

پشاور، گزشتہ روز سے جاری بارش سے خیبر پختونخوا میں بجلی کی ترسیل متاثرہے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق سوات، بنوں، صوابی، مانسہرہ میں کئی علاقوں کی بجلی ترسیل متاثر ہے، پیسکو کے 37 فیڈرز ٹرپ ، 26 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہیں۔

مارچ کے بجلی بلوں سے نیٹ میٹرنگ یونٹس غائب،صارفین پریشان

ترجمان پیسکو نے بتایا کہ سیٹھی ٹاؤن، تاج آباد، داؤدزئی، دلہ ذاک، کریم پورہ اور پیر بالا متاثرہوئے، پیسکو عملہ بجلی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔

پیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسراخترحمید کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، متعدد علاقوں کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کردی گئی ہے۔

بارش کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی دیگرعلاقوں میں بھی بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا جائیگا صارفین سے التماس ہے کہ بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پیسکو ہیلپ لائن118 پر مفت کال کریں، خراب موسم کے پیش نظرعوام سے تعاون کی اپیل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More