جماعت اسلامی کا خیبر پختونخوا میں مارچ کا اعلان، صوبائی حکومت پریشان

سچ ٹی وی  |  Mar 26, 2025

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 20 اپریل کو خیبر پختونخوا میں امن مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے دوران پریس کانفرنس کہا کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی میں امریکہ اور بھارت ملوث ہیں۔ اور وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومت بھی نااہلی دیکھا رہی ہے۔

بلوچستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 اپریل کو اسلام آباد میں بلوچستان کی صورتحال پر پروگرام رکھا ہے۔ بلوچستان کے سردار ایک طرف اور عوام دوسری طرف ہیں۔ ہم حق دوعوام کو، امن دوعوام کو، تحریک چلا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر 20 اپریل کو پشاور میں امن مارچ کریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف ایک لاکھ لوگ شہید ہوگئے لیکن امن نہیں آیا۔ اور افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں کی کمی کے اعلانات کر رہی ہے لیکن عمل نہیں۔ عید الفطر کے بعد ہم عوام کو متحرک کریں گے۔ حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات کی حد تک ہے۔ اور سولر کی پالیسی بھی عوام دشمن لائی جا رہی ہے۔ جبکہ حکومت اپنے وزراء اور ارکان کی مسلسل تنخواہیں بڑھا رہی ہے۔

کراچی کے صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور کراچی میں ساڑھے 3 ہزار ڈمپرز دن کو بھی چل رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More