اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد تمیم اقبال اب کس حال میں ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 26, 2025

گزشتہ روز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال دوران میچ دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، تمیم اقبال کو ساوار میں کھیلے گئے ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑا ہے اور دل کی شریانیں کھولنے کے لیے اُن کی انجیوپلاسٹی اور انجیوگرام کروائی گئی ہے۔

اور اب وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں اور اچھی ری کوری کی جانب بڑھ رہے ہیں، اگلے 24 گھنٹے اب بھی اہم ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اگر کوئی پیچیدگی نہ ہوئی تو اگلے 24 گھنٹوں میں تمیم مزید بہتر ہوں گے، وہ گراؤنڈ میں ہی کوما میں چلے گئے تھے، سپورٹ اسٹاف نے ان کا سی پی آر کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More