آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کا انتقال، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تعزیت

اردو نیوز  |  Mar 25, 2025

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More