بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو میچ کے دوران دل کا دورہ: ’ہسپتال لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظام بھی کیا گیا تھا‘

بی بی سی اردو  |  Mar 24, 2025

Getty Images

بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انھیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن لیگ کرکٹ کے ایک میچ میں ایک ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے حصہ لے رہے تھے جب یہ واقعہ رونما ہوا۔

میچ شروع ہونے کے بعد وہ صرف ایک اوور تک فیلڈنگ کر سکے۔ اس دوران انھیں اپنی چھاتی میں تکلیف محسوس ہو رہی تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمیم اقبال کی شریان بلاک تھی اور ان کی اینجیوگرافی کی گئی ہے۔

تمیم اقبال کو ٹاس کے بعد چھاتی میں تکلیف محسوس ہوئی

کرک انفو کے مطابق اس میچ میں تمیم اقبال محمدن سپورٹنگ کلب کی کپتانی کر رہے تھے۔ میچ ریفری کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ میچ کی پہلی اننگز میں ہوا۔

تمیم اقبال کے اپنے فیس بُک پیج کے مطابق صبح ٹاس کے بعد انھوں نے فوراً ٹیم کے فزیو اور ٹرینر کو بتایا کہ ان کے سینے میں ہلکی تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔

Getty Images

اس پیغام میں لکھا ہے کہ 'ابتدائی طور پر انھیں لگا کہ یہ گیسٹرک مسئلہ ہے تو انھوں نے اس کی دوا لی۔ تاہم جب حالت بہتر نہ ہوئی تو کچھ دیر بعد انھیں بطور احتیاط قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔'

'ٹیم کے مینیجر سے مشاورت کے بعد ایک ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تاکہ انھیں بہتر علاج کے لیے منتقل کیا جا سکے۔۔۔ ٹیسٹ میں ان کے دل میں بلاک کی تشخیص ہوئی۔'

کرک انفو کے مطابق تمیم کو دوبارہ گراؤنڈ لایا گیا تھا اور ایک ایئر ایمبولینس کا انتظام بھی کیا گیا تھا مگر صحت کی پیچیدگی کے باعث یہ طریقہ کار ممکن نہیں تھا۔ لہذا انھیں واپس اسی ہسپتال لے جانا پڑا تھا۔

چیف کرکٹ کوچ مونٹو دتا کا کہنا ہے کہ وہ ٹاس کے دوران بالکل ٹھیک تھے۔ 'جب ان کی حالت خراب ہوئی تو وہ گراؤنڈ سے نکل گئے اور اپنی ہی کار پر ہسپتال پہنچ گئے۔ ڈاکٹر نہیں چاہتے تھے کہ وہ واپس گراؤنڈ جائیں مگر تمیم اس کے باوجود واپس آئے اور اپنے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے لگے۔'

تمیم اقبال کو دوبارہ اسی ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں پھر ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔

’دی گریٹسٹ رائیولری‘: ’سٹنٹ ڈبل کے بجائے، شعیب اختر نے خود آگ والا سین کیا‘ اظہر الدین: ’کلائی کے جادوگر‘ انڈین کپتان جن کا کیریئر میچ فکسنگ کے الزام کی نذر ہوا

اس میں لکھا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر ان کی اینجیوگرام اور اینجیوگرافی کی گئی ہے۔ انھیں دل کے امراض کے خصوصی یونٹ میں ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

فیسُ بک پر پیغام میں تمیم اقبال کی بہتر صحت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

تمیم اقبال نے ون ڈے میچوں میں 2007 کے دوران ڈیبیو کیا اور اسی سال اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ وہ مختلف اوقات میں بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

تمیم بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنا چکے ہیں اور وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 10,000 رنز بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی ہیں۔

وسیم اکرم کی سوانح عمری: 'ایک سینیئر کرکٹر نے جوتے اور کپڑے بھی صاف کروائے‘سعید انور: بولرز کے لیے ’ڈراؤنا خواب‘ بننے والے اوپنر جو عمران خان کی طرح کرکٹ کی دنیا چھوڑنا چاہتے تھےوکرانت گپتا: ’لاہور میں توقع سے زیادہ پیار ملا، یہاں آ کر پتا چلا پاکستانی وراٹ اور بمرا کو کتنا پسند کرتے ہیں‘اربوں روپے کے گھپلے میں مطلوب آئی پی ایل کے بانی للت مودی کی غیر ملکی شہریت منسوخجارج فورمین کی وفات: چیمپیئن باکسر جنھیں یقین تھا کہ وہ محمد علی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیں گے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More