بجلی کے بل میں کمی بعد اب نوکری میں ترقی۔۔ مولانا آزاد نے لائیو شو میں ایک اور وظیفہ بتا دیا، ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 23, 2025

حال ہی میں جویریہ سعود کے رمضان شو میں مولانا آزا جمیل نے ایک ایسا وظیفہ شیئر کیا جو ملازمت میں ترقی اور تنخواہ میں اضافے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے ہے۔

شو کے دوران ایک ناظرین نے سوال کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے ہوئے بھی ترقی کیوں نہیں حاصل کر پا رہے؟ تو مولانا نے جواب دیا کہ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ آپ کام کو اچھی طرح سے کر رہے ہوتے ہیں مگر آپ کے ارد گرد کے لوگ آپ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔

مولانا آزا جمیل نے اس صورتحال کا حل ایک خاص وظیفہ میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ 313 مرتبہ ’یا ذوالجلال والکرام‘ پڑھنا چاہیے، اور اس وظیفے کا آغاز اور اختتام درود شریف سے کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر آپ اس وظیفے کو جاری رکھتے ہیں، تو ان شاء اللہ پہلے مہینے میں ہی آپ کو اس کے اثرات محسوس ہونے لگیں گے اور آپ کی جائز ترقی اور حق کا حصول یقینی ہوگا۔

یاد رہے کہ مولانا نے اس سے قبل بھی بجلی کے بل میں کمی، ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ بتایا تھا اور پانچویں شادی کے خواہش مند افراد کو مشورے دیے تھے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More