پاکستان کے طویل القامت نصیر سومرو انتقال کر گئے۔۔ کس بیماری میں مبتلا تھے؟

ہماری ویب  |  Mar 17, 2025

شکارپور سے تعلق رکھنے والے نصیر سومرو، جو اپنی غیر معمولی قامت کے باعث دنیا میں پہچانے جاتے تھے، زندگی کی بازی ہار گئے۔

55 سالہ نصیر سومرو گزشتہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا علاج گھر پر ہی جاری تھا۔ ان کے بھائی ریاض سومرو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ کل صبح شکارپور میں ادا کی جائے گی۔

نصیر سومرو 7 فٹ 9 انچ کی ناقابلِ یقین قامت کے مالک تھے، جس کی بدولت ان کا شمار دنیا کے سب سے طویل القامت افراد میں ہوتا تھا۔ ان کی قد آور شخصیت کو دیکھتے ہوئے قومی ائیرلائن پی آئی اے نے انہیں ملازمت بھی دی تھی، جہاں وہ ایک منفرد پہچان کے حامل تھے۔

نصیر سومرو کی غیر معمولی قامت، عاجزی اور سادہ مزاجی نے انہیں عوام میں بے حد مقبول بنا دیا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا، اور سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More