جوڈیشل کمپلیکس حملہ ، مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار ، متعدد کے وارنٹ گرفتاری

ہم نیوز  |  Mar 17, 2025

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ٹی سی کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیسز پر سماعت کی، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس ، عمر ایوب ، احمد خان بھچر اور دیگر پر فرد جرم عائد

علاوہ ازیں عدالت نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More