انضمام الحق بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

سچ ٹی وی  |  Mar 16, 2025

سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم بڑا پلیئر ہے، بیڈ پیچ سب پر آتا ہے، قومی ٹیم کچھ ماہ سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ بہت زیادہ تبدیلیوں کی بجائے بیٹھ کر سوچیں کہاں غلطی ہو رہی ہے؟ تبدیلیاں ہوں گی تو کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملے گا اور صورتحال یہی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر اعتماد کریں اور غلطیوں کا اندازہ لگائیں کیونکہ قومی ٹیم کچھ ماہ سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ بار بار کوچز اور کھلاڑی تبدیل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انضام الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ 90ء کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More