لنکی گاؤٹ، رواں برس دنیا میں200 میٹر کی تیز ترین دوڑ لگانے والا آسٹریلوی نوجوان

اردو نیوز  |  Mar 16, 2025

17 سالہ آسٹریلوی سپرنٹر لنکی گاؤٹ نے اس سال دنیا میں مردوں کی 200 میٹر کی تیز ترین دوڑ لگائی اور کہا ہے کہ وہ ’حقیقی طور پر آزاد‘ محسوس کر رہے ہیں۔

 فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ نوجوان دسمبر میں اس وقت نمایاں ہوا جب اس نے 16 سال کی عمر میں اب تک کی تیز ترین دوڑ لگائی۔ اس نے 20.04 سیکنڈز میں اسی عمر میں یوسین بولٹ کے ریکارڈ کو توڑ دیا، اور پیٹر نارمن کے 1968 کے اولمپکس کے 20.06 کے آسٹریلیائی ریکارڈ کو بھی توڑا۔

گاؤٹ نے اتوار کوئینز لینڈ سٹیٹ چیمپیئن شپ میں 20.05 کے ساتھ رواں برس تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ بنایا۔

اس کے بعد گاؤٹ نے فائنل میں 19.98 سکینڈز میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کیا لیکن اسے غیر قانونی سمجھا گیا۔

انہوں نے فائنل کے بارے میں کہا کہ ’میں نے حقیقی طور پر آزاد محسوس کیا۔ گھڑی کو دیکھ کر میں ایک طرح سے بہت خوش اور حیران تھا، لیکن ایسا محسوس ہوا کہ میرے کندھوں سے بوجھ اتر گیا۔

لنکی گاؤٹ اپنے والدین کے جنوبی سوڈان سے ہجرت کرنے کے بعد آسٹریلیا میں پیدا ہوا تھے۔ انہوں نے آٹھ بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ بولٹ سے مقابلہ کیا ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کے صدر سیباسٹین کوئے نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ایک نایاب ٹیلنٹ ہیں لیکن انہیں ’تربیت اور حفاظت‘ کی ضرورت ہے۔

اس سال ٹوکیو میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائنگ مارک 20.16 ہے جسے گاؤٹ نے اب دو بار توڑا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More