کوشش ہے پاکستان پر امریکہ کی سفری پابندی نہ لگے، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Mar 15, 2025

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیاں لگانا مناسب نہیں تاہم کوشش ہے کہ پاکستان پر سفری پابندی نہ لگے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال شریف اللہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو۔ ہوسکتا ہے دہشتگردوں کو دکھ ہو شریف اللہ کو کیوں امریکہ کے حوالے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سانحہ جعفر ایکسپریس پر پراپیگنڈا کر رہی ہے۔ اور اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی نے واقعےکی مذمت نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی جیل سے 3، 4 صفحات کے خط لکھتے ہیں۔ اخبارات میں آرٹیکل اور بیانات دیتے ہیں لیکن قومی سانحہ کی مذمت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دہشتگردوں کو افغانستان لائے۔ اور اپنے اقتدار کی ضمانت لی تھی۔ پی ٹی آئی نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت مشروط کی ہے۔ اور ان کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پےرول پر لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیاں لگانا مناسب نہیں۔ اور حکومت نے اس مسئلہ کو اٹھایا ہے۔ ہفتہ 10 دن میں معاملہ حل ہوجائے گا۔ کوشش ہے کہ پاکستان پر سفری پابندی نہ لگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More